ایبٹ آباد 20 ارب کا ترقیاتی پیکج

وزیر اعلیٰ کا ایبٹ آباد کے لیے 20 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج کا اعلان

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ایبٹ آباد کے لیے بیس ارب روپے کا ترقیاتی پیکج شروع کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے جمعے کے روز ایبٹ آباد میں ورکر کنونشن سے خطاب کیا اور ضلع کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بات کی۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد پریس کلب کابینہ کی تقریب حلف برداری،وزیراعلیٰ نے حلف لیا

یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آبادکا نتیجہ آگیا،فاطمہ نصیر کے بھی 1098

اس موقع پر وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ایبٹ آباد کے لیے بیس ارب روپے کا ترقیاتی پیکج جلد شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد کے لیے بھی ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس کا جلد افتتاح کر دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے ضلع میں تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  ٹھنڈیانی :محکمہ جنگلات کی گاڑی کو حادثہ :ایک فارسٹ گارڈ جاں بحق ،دو زخمی