پشاور زلمی کا گیت شعیب ملک

کیا پشاور زلمی کا گیت شعیب ملک گائیں گے؟

پشاور زلمی کے بلے باز شعیب ملک نے جمعے کے روز مداحوں کے لیے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر ڈالی جس میں انھوں ایک ریپر گلوکار کا حلیہ بنایا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ساتواں سیزن بالکل قریب ہے اور ساری ٹیمیں ملک کے سب سے بڑے ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے تیار ہو رہی ہیں۔ پی ایس ایل کے ساتویں سیزن کا آفیشل ترانہ تاحال جاری نہیں ہوا اور نہ ہی یہ معلوم ہے کہ اسے کون گائے گا، تاہم پشاور زلمی کے بلے باز شعیب ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر ڈالی ہے، جس میں لگتا ہے کہ وہ اپنی فرنچائز کے لیے گا رہے ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا

یہ بھی پڑھیں: انضمام الحق پی ایس ایل 2022 کے لیے پشاور زلمی کے صدر مقرر

یہ بھی پڑھیں: افغان کرکٹر نوین الحق کی پی ایس ایل 7 کھیلنے سے معذرت

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شعیب ملک نے اپنے ہاتھوں پر لوازمات پہنے ہوئے اور ریپرز کی طرح فینسی دھوپ کے چشمے پہنے ہوئے۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ "زلمی ریپر” بھی لکھا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا ساتواں سیزن 27 جنوری سے 7 فروری تک کراچی اور 10 سے 27 فروری تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔