بی ایم ڈبلیو رنگ بدلنے والی گاڑی

بی ایم ڈبلیو نے دنیا کی پہلی رنگ بدلنے والی گاڑی متعارف کرا دی

جرمنی کی مشہور گاڑیاں بنانے والی کمپنی بی ایم ڈبلیو نے دنیا کی پہلی رنگ بدلنے والی گاڑی متعارف کرادی جس میں الیکٹرونک انک ٹیکنالوجی لگائی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن کمپنی بی ایم ڈبلیو نے امریکی شہر لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران دنیا کی پہلی رنگ بدلنے والی گاڑی متعارف کرائی، جس میں رنگ بدلنے کیلئے الیکٹرونک انک ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے اور اس ٹیکنالوجی کے ذریعے سے صارف اپنی گاڑی کا رنگ خود بدل سکے گا۔

مزید پڑھیں:  دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، پاکستان سے تعاون جاری رہے گا، چین

یہ بھی پڑھیں: ریلوے ٹریک اور سڑک پر چلنے والی دنیا کی پہلی گاڑی کا افتتاح

یہ بھی پڑھیں: امریکہ ،ٹیکساس میں آسمان سے مچھلیوں کی بارش

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جرمن کمپنی نے اپنی نئی گاڑی کو بی ایم ڈبلیو آئی ایکس فلو کے نام سے متعارف کروایا ہے جبکہ اس گاڑی کا رنگ کالے، سرمائی اور سفید رنگ میں بدلا جا سکتا ہے اور یہ سب ایپلیکیشن کے ذریعے ممکن ہے۔ بی ایم ڈبلیو کمپنی کا کہنا ہے کہ ہماری گاڑی کا رنگ بدلنے کیلئے کسی توانائی کی ضرورت نہیں ہے اور آنے والے دنوں میں ایپلیکیشن کے بجائے رنگ بدلنے کیلئے گاڑی میں ہی بٹن دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وحشیانہ بمباری رمضان میں بھی جاری، 27 فلسطینی شہید