دھونی نے حارث کو شرٹ تحفے

ایم ایس دھونی نے حارث روؤف کو اپنی شرٹ تحفے میں دے دی

بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اپنی شرٹ پاکستانی باؤلر حارث روؤف کو تحفے میں دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی اور پاکستانی باؤلر حارث روؤف دونوں کا شرٹ نمبر 07 ہے۔ دھونی نے اپنی انڈیین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائز چنائی سپر کنگز کی شرٹ حارث روؤف کو تحفے میں دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹر رشب پنت نے دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کا بہترین انفراسٹرکچر بنانا 2022 میں ترجیح ہوگی

حارث روؤف نے سابق بھارتی کپتان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شرٹ کی تصویریں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ڈالی اور کہا کہ لیجنڈ بھارتی کھلاڑی اور کیپٹن کوول نے مجھے اس خوبصورت تحفے سے عزت بخشی ہے۔ پاکستانی باؤلر نے مزید کہا کہ نمبر 07 اب بھی اپنی مہربان اور سگالی کے وجوحات کی وجہ سے دل جیت رہا ہے۔ انہوں نے چنائی سپر کنگز کے سپورٹ کا بھی شکریہ ادا کیا۔