مری برف باری 19 سیاح جاں بحق

مری: گاڑیوں میں پھنسے 19 سیاح سردی سے جاں بحق

وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جمعہ کی رات مری میں برفانی طوفان کے دوران گاڑیوں میں پھنسے ہوئے کم از کم 19 افراد سردی سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ہفتے کے روز کہا کہ گزشتہ رات حکومت نے مری اور گلیات ریجن میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے کیونکہ برف باری دیکھنے کے لیے سیاحوں کے وہاں جانے کے بعد ہل اسٹیشن پر بہت بھیڑ لگ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف سے سعودی وزیر دفاع کی ملاقات، تعاون بڑھانے پر غور

یہ بھی پڑھیں: سال نو کی پہلی برفباری، پہاڑ سفیدی میں چھپ گئے

یہ بھی پڑھیں: نتھیاگلی میں سیاح فیملی کا ٹریفک پولیس کے ٹی او پر تشددکی وڈیو سامنے آگئی

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سیاحوں کو انتہائی ہنگامی صورتحال کے علاوہ سترا میل ٹول پلازہ سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 23,000 گاڑیاں واپس لائی جا چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس آج طلب، دعوت نامے ارسال

شیخ رشید نے مزید کہا کہ برف میں پھنسی 1000 گاڑیوں کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ رپورٹس کے مطابق رواں ہفتے مری میں تقریباً ایک لاکھ گاڑیاں داخل ہوئیں ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت نے سیاحوں کو علاقے سے نکالنے کے لیے سول آرمڈ فورسز سے بھی "غیر اعلانیہ” مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔