مری میں برفانی طوفان

مری: گاڑی میں پھنسے پولیس آفیسر بیوی بچوں سمیت سردی سے جاں بحق

مری میں برفانی طوفان کے دوران گاڑیوں میں پھنس کر جاں بحق ہونے والے 19 افراد میں اسلام آباد پولیس آفیسر کی فیملی بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس آفیسر اے ایس آئی نوید اقبال بھی گزشتہ رات اپنے خاندان کے ہمراہ مری سیاحت کے لیے گئے تھے اور مری گلڈنہ روڈ پر وہ برفانی طوفان کے دوران گاڑی میں پھنس گئے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 71 ہزار کی حد عبور

یہ بھی پڑھیں: مری: گاڑیوں میں پھنسے 19 سیاح سردی سے جاں بحق

یہ بھی پڑھیں: سال نو کی پہلی برفباری، پہاڑ سفیدی میں چھپ گئے

پولیس آفیسر نوید اقبال گاڑی میں ہی بیوی بچوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔ اے ایس آئی نوید اقبال تھانہ کوہسار میں تعینات تھے۔

واضح رہے کہ جمعہ کی رات مری میں برفانی طوفان کے دوران گاڑیوں میں پھنسے ہوئے کم از کم 19 افراد سردی سے جاں بحق ہو گئے۔ حکومت نے مری اور گلیات ریجن میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ سیاحوں کو علاقے سے نکالنے کے لیے سول آرمڈ فورسز سے بھی "غیر اعلانیہ” مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک میں صرف طاقتور کی حکمرانی ہے،عمران خان