ایم بی بی ایس طالبہ خودکشی

سندھ : ایم بی بی ایس کے آخری سال کی طالبہ نے خودکشی کرلی

سندھ میں پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنس برائے خواتین کی ایم بی بی ایس کے آخری سال کی طالبہ نے اپنے گھر میں خود کو گولی مار کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل کی طالبہ ڈاکٹر عصمت نے سیتا میں اپنے گھر میں خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عصمت چھٹی پر اپنے آبائی شہر آئی تھی۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں او لیول ، اے لیول کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

یہ بھی پڑھیں: سوات میں بے روزگاری سے تنگ خواجہ سرا کی خودکشی

یہ بھی پڑھیں: لکی مروت: طالب علم نے دوست کو قتل کر کے خودکشی کرلی

پولیس نے کہا کہ میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سیتا دیہی صحت مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عصمت کی موت سے دو دن قبل ان کے والد نے اپنی بیٹی کو ہراساں کرنے کے الزام میں چار افراد کے خلاف سیتا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی کے خاتمے کی لڑائی ہماری مشترکہ ہے، سرفراز بگٹی

عصمت کے والد کا کہنا تھا کہ شمان نامی شخص ان کی بیٹی کو جعلی نکاح نامہ بنا کر بلیک میل کر رہا تھا اور اسے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے رقم منتقل کرنے پر مجبور کر رہا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شمان ان کی بیٹی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہا تھا۔