ٹک ٹاک

ٹک ٹاک

ٹک ٹاک میں دکھانے کو ٹھیک ٹھاک نہ ہو تو ویڈیو نہیں چلتی ٹک ٹاک کی ویڈیو ہوتی تو مختصر ہے مگر جھلک غضب کی دکھانا پڑتی ہے ٹک ٹاک کا مقصد ہی یہ بن گیا ہے کہ سب کچھ طشتری میں رکھ کر پیش کیا جائے تب ہی تو ویڈیو وائرل ہو جاتی ہے ویسے وائرل ہونے والی ہر چیز ہوتی نقصان دہ ہے کرونا ہو یا زکام وائرل بیماریاں ہیں جن سے بچنے کے لئے ہم ماسک کا استعمال لازمی کرتے ہیں۔

منہ ڈھانپ کر ویسے بھی بہت ساری بیماریوں اور قبائح سے بچا جا سکتا ہے لیکن کچھ منہ کھول کر دوسروں کے لئے منہ کھلا رہنے کا جو سامان کرتے ہیں اس کا یہاں بیان مشکل ہے عقلمند کے لئے اشارہ کافی ہے زیبائش کی نمائش ہی اب مروج ہو گئی ہے اب ہمارے معاشرے اور یورپ میں کوئی فرق نہیں ناتواں جسموں پر اب بھاری لباس نہیں مختصر لباس آگئی ہے ایسا لباس کہ ذیل و بم نمایاں ٹھرے۔

ٹک ٹاک کا فارمولہ ہے کہ جو دکھتی ہے وہی بکتی ہے یعنی جو نظر آتا ہے وہی بکتا ہے اس کا اطلاق صنف نازک جس کا اب نام صنف آہن رکھا گیا ہے اس پرہی صادق نہیں آتا بلکہ آج کل کے نوجوان بھی زنانہ انداز اپنا کر مخنث کا کردار بخوبی اپنانے لگے ہیں صنف نازک صنف آہن ہو رہی ہے اور صنف کرخت تیسری مخلوق میں ڈھل رہی ہے لگتا یہی ہے کہ تبدیلی کے دور میں اصناف میں جو تبدیلی کی لہر چل پڑی ہے یہ کوا چلا ہنس کی چال اپنی چال بھی بھول گیا کی طرح کا کچھ ہونے والا لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دل پشوری

یہ بھی پڑھیں: طالبان اور پاکستان

کیا زمانہ آگیا ہے تبدیلی آگئی ہے کہ مشہور زمانہ ویاگراجو بنیادی طورپر تو خواتین کے لو بلڈ پریشرکو ہائی کرنے کے لئے مستعمل اور علاج ہے اسے مردوں نے اپنا لیا تھا یادش بخیرصوبائی دارالحکومت پشاور سے تعلق رکھنے والے ایک نحیف وفاقی وزیر نے اسمبلی میں ویاگرا کے حوالے سے کوئی بات کرکے جب پوری بات نہ کہہ پائے تو یہ اس کی چھیڑ بن گئی تھی خیر اب تو موصوف کو دس ویاگرا بھی استعمال کروائیں تو ان کا بلڈ پریشر شاید ہی کام کرنا شروع کر ے البتہ یورپی ملک میں ویاگرا کا کرونا کی مریضہ ایک خاتون نرس پر کامیاب استعمال کیاگیا ہے جو کرونا کی وجہ سے کومہ میں چلی گئی تھی لیکن یہ معلوم نہ ہو سکا کہ ویاگرا خواتین والی تھی یامردوں والاتھا جو بھی تھا ‘تھا بہرحال ویاگرا ان کو جب ویاگرا دی گئی تو افاقہ ہوا اور مریضہ ہوش میں آگئی شاید اسی کو کہتے ہیں مردے کو زندہ کرنا لیکن مردے کو زندہ کرنے کے خواہش مند حضرات اس کا استعمال کرنا چاہیں تو احتیاط سے کریں ایسا نہ ہو کہ سیدھا سیدھا اوپر ہی پہنچا دے۔

ہم نے توخبردار کر دیا پھر نہ کہنا کہ خبر نہ ہوئی باقی مرضی جوچاہیں کریں ٹک ٹاک بنائیں یا ویاگرا کھائیں۔