مری سانحہ

المناک سانحہ کے شکار 4 دوستوں کی نعشیں گھر منتقل

مری میں پیش آئے المناک سانحہ میں لقمہ اجل بننے والوں کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو منتقل کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ سانحہ میں جاں بحق ہونے والے مردان کے 4 نوجوانوں کی نعشیں گھر پہنچا دی گئی ہیں۔ نعشیں علاقے میں پہنچنے پر تمام افراد کی آنکھیں اشکبار ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:مری: گاڑی میں پھنسے پولیس آفیسر بیوی بچوں سمیت سردی سے جاں بحق

ذرائع کے مطابق نعشیں ایمبولینس کے ذریعے ان کے آبائی علاقے تازہ گرام پہنچائی گئی ہیں۔ 4 دوستوں کی نمازِجنازہ آج ادا کی جائے گی، متوفی سہیل کی نمازِجنازہ صبح گیارہ بجے میاں عیسیٰ میں ادا کی جائے گی، بلال کی جنازہ دوپہر 2 بجے چرچوڑ، اسد اور بلال حسین کی نمازِ جنازہ 3 بجے تازہ گرام میں ادا کی جائے گی۔ علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے۔ سانحۂ میں جاں بحق مرحوم اسد 7بہنوں کا
اکلوتا بھائی تھا جس کی شادی ایک سال قبل ھوئی اور ایک بیٹے کا باپ تھا۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، زبانی تکرار پر فائرنگ، ماں بیٹا جاں بحق، ملزم گرفتار
مزید پڑھیں:  ججز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مشترکہ ادارہ جاتی رسپانس دینے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں:مری: پاک فوج نے سڑکوں پر پھنسے سیاحوں کو نکالنا شروع کر دیا

یاد رہے چاروں دوست گزشتہ روز مری میں جاں بحق ہو گئے تھے۔

دوسری جانب مری میں برفباری تھمنے پر امدادی کاموں میں تیزی آگئی ہے اور سیاحتی مقام کی تمام مرکزی شاہراؤں کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے جبکہ کلڈنہ اور باڑیاں کے مقام پر پاک فوج کے انجینئرز اور جوان سڑک کھولنے میں تاحال مصروف ہیں۔