موسم صورتحال

صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی و جنوبی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژنز کے پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں پر تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، پہاڑوں پربرفباری جبکہ چند مقامات پر بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ پشاور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 4 اور زیادہ سے زیادہ 10 سنٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت کے خلاف منظم عوامی جدوجہد ناگزیر ہے، اسد قیصر
مزید پڑھیں:  چارسدہ میں بھائی نے جواں سال بہن کو قتل کردیا

یہ بھی پڑھیں:صوبہ بھر میں آج وقفے وقفے سے بوندا باندی جاری رہے گی

رپورٹ کے مطابق پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورا ن 20 ، مالم جبہ میں بھی 20 ، کالام میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔