29615

پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت شروع

اسلام آباد:کورونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس۔ یہ کورونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہے .اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم نمبر 2 میں ہو رہا۔اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اعظم سواتی اور شیخ رشید نے شرکت کی .اجلاس میں راجہ پرویز اشرف، مشاہد اللہ اور سنیٹر غفور حیدری بھی موجودشیری رحمان، خواجہ آصف اور وزیر خزانہ حفیظ شیخ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے .وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ کورونا وائرس کے باعث ملکی معیشت اور تجارت پر پڑنے والے اثرات اور معیشت کی بحالی کے پلان ہر بریفنگ دیں گے.اجلاس میں کمیٹی کے دیگر ممبران ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے .اجلاس کے دوران پارلیمانی کمیٹی کورونا وائرس سے متعلق معاملات کا جائرہ لیا گیا ، اجلاس میں مانیٹرنگ اور نگرانی کے لیے قائم کی گی۔پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ذیلی کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی.سنیٹر اعظم خان سواتی کی سربراہی میں قائم ذیلی کمیٹی نے پارلیمانی کمیٹی کے قوائد و ضوابط اور ToRs پر غور کے بعد اپنی سفارشات مرتب کیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  بی آر ٹی پشاورمیں اربوں کی مالی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کاانکشاف