اومیکرون

اومیکرون کے8نئے کیس، پشاور میں 5مریض متاثر

خیبر پختونخوا میں اومیکرون وائرس کے مزید 8کیس تشخیص ہوئے ہیں متاثرہ افراد میں سے پانچ کا تعلق پشاور سے ہے نئی تشخیص کے ساتھ خیبر پختونخوا میں اومیکرون وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 14اور پشاور میں10ہوگئی ہے ان افراد کومکمل طور پر آئسولیٹ اور ان کے ساتھ رابطوں میں آنے والے تمام افراد کی ٹیسٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں اومیکرون کا پہلا کیس رپورٹ
اس حوالے سے جاری تفصیل کے مطابق تقریبا 25افراد میں کورونا وائرس کی مثبت رپورٹ کی روشنی میں نمونے خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے پبلک ہیلتھ میں بھیجے گئے تھے جن میں سے پی سی آر ٹیسٹ کے ذریعے8افراد یعنی 6مردوں اور 2خواتین میں اومیکرون ویرینٹ دریافت ہوگیا ہے ان میں سے پانچ افراد پشاور جبکہ چارسدہ ،مردان اور دوران پور قرنطینہ سنٹر پر ایک، ایک مریض تشخیص ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  سیاحت پہلی ترجیح، ایکو ٹوارزم کے فروغ کیلئَے پلان تیار کیا جائے، علی امین گنڈاپور

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں اومی کرون کیسز میں اضافہ

خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر ضیاء الحق کے مطابق صوبہ بھر سے ٹیسٹ ریفرنس لیب کو بھیجے جارہے ہیں اور اس میں مختلف زاویوں سے کورونا کے مختلف ویرینٹ کے بارے میں گہرائی کے ساتھ تجزیہ کیا جاتا ہے محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ افراد کے ساتھ نزدیکی رابطے میں آنے والے ان کے گھر اور محلے کے تمام افراد کے بھی ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی گئی