کورونا کی نئی قسم ڈیلٹا کرون

کورونا کی نئی قسم ” ڈیلٹا کرون ” دریافت

ترکی :قبرص میں کووِڈ 19 کا ایک نیا متغیر دریافت ہوا ہے جو ڈیلٹا اور اومیکرون متغیرات کا مجموعہ ہے۔اس کو ڈیلٹا کرون کا نام دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قبرص یونیورسٹی میں حیاتیاتی سائنسز کے پروفیسر اور لیبارٹری آف بائیو ٹیکنالوجی اینڈ مالیکیولروائرولوجی کے سربراہ لیونڈیوس کوسٹریکس نے ایک انٹرویو میں ڈیلٹا کرون سے متعلق اپنی تحقیق کے نتائج کی وضاحت کی ۔

مزید پڑھیں:  مالدیپ انتخابات، صدر معیزو کی پیپلز نیشنل کانگریس پارٹی کامیاب

یہ بھی پڑھیں: اومیکرون کے8نئے کیس، پشاور میں 5مریض متاثر

انھوں نے کہا کہ اس وقت اومیکرون اور ڈیلٹا دونوں انفیکشن موجود ہیں اورہمیں یہ نیا متغیر دریافت ہوا ہے جو ان دونوں کا مجموعہ ہے۔ پروفیسر کوسٹریکس نے کہا کہ ڈیلٹا جینوم میں اومیکرون جیسی جینیاتی علامات پائی گئی ہیں۔اس لیے اس نئی دریافت کا نام ڈیلٹا کرون رکھا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اس نئی قسم کے قریبا 25 کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے لیکن ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ڈیلٹا کرون متغیر کتنا نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  نصیرت کیمپ اور رفح پر اسرائیلی بمباری، 55 فلسطینی شہید، متعدد زخمی