نیویارک رہائشی عمارت میں آتشزدگی

نیو یارک: رہائشی عمارت میں آتشزدگی، بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

نیویارک کے ایک اپارٹمنٹ کی عمارت میں آگ لگنے سے 9 بچوں سمیت کم از کم 19 افراد ہلاک جبکہ 63 زخمی ہو گئے ہیں۔

نیویارک کی 19 منزلہ رہائشی عمارت کی تیسری منزل پر آگ لگنے سے 9 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک ہو گئے، آگ اس قدر خوفناک تھی جس کے شعلے کھڑکیوں سے باہر نکل رہے تھے۔

یہ بھی پرھیں:فلپائن میں طوفان رائے کی تباہ کاریاں، ہلاکتیں 400 سے متجاوز

نیو یارک کے میئر ایرک ایڈمز نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہم نے اپنے پڑوسی کھو دیے۔ یہ سانحہ بیان سے باہر ہے۔ میرے ساتھ مل کر چلے جانے والوں کے لیے دعا کیجیے، خاص طور پر ان نو بچوں کے لیے جن کی زندگیوں کے چراغ بہت کم عمری میں بجھ گئے۔ شہر کے میئر نے آگ بجھانے والے فائر فائٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعہ کے پیش آنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری، مزید 48 فلسطینی شہید
مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان رابطہ عالم اسلامی کی مجلس اعلیٰ کے رکن بن گئے

دوسری جانب فائر ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر نے کہا کہ آگ بجلی کے ہیٹر کی خرابی کی وجہ سے بھڑکی جب کہ نیویارک میں 30 سالوں میں سب سے زیادہ ہلاکتیں دیکھنے میں آئی ہیں تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔