شعیب ملک نے ریسٹورنٹ کھول لیا

شعیب ملک نے ریسٹورنٹ کھول لیا

آل راؤنڈر شعیب ملک نے لاہور کے پوش علاقے میں  ذاتی ریسٹورینٹ کھول لیا۔

شعیب ملک کے ریسٹورینٹ ’ دی رائس باؤل ‘ کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز  ہوئی جس میں معروف گلوکار عاطف اسلم ، کپتان بابر اعظم، کرکٹر حسن علی، امام الحق ، وہاب ریاض اور سابق کوچ وقار یونس سمیت دیگر نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

وائرل ویڈیو میں پاکستانی ٹیم  کے کھلاڑیوں کو  عاطف اسلم سے ملتے اور کھانے سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

شعیب نے عاطف اسلم کی سرپرائز انٹری پر ان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’ لو یو سر تسی گریٹ ہو‘۔

دوسری جانب دیگر کھلاڑیوں نے بھی سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے شعیب ملک کے ریسٹورینٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔