خیبر لیویز سینٹر سیکیورٹی اہلکار فائرنگ

سیکیورٹی اہلکار کی اپنے ساتھیوں پر فائرنگ، 4 اہلکار جاں بحق

ضلع خیبر لیویز سینٹر میں سیکیورٹی اہلکار کی فائرنگ سے تین ساتھی سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ بعد میں فائرنگ کرنے والے اہلکار نے خودکشی کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور، پولیس کی حراست میں ملزم قتل

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جمرود لیویز سینٹر میں سیکیورٹی اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس سے دو سیکیورٹی اہلکار موقع پر ہی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جبکہ بعد میں فائرنگ کر کے خود کو بھی زخمی کردیا۔ دونوں زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا جہاں دونوں نے دم توڑ دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واردات کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں جبکہ موقع پر موجود دیگر سیکیورٹی اہلکاروں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔