مری کا نیا نام ضلع کوہسار

مری کا نیا نام ضلع کوہسار رکھنے کی تجویز

راولپنڈی کی تحصیل مری کو ضلع کا درجہ دینے اور اس کا نیا نام ضلع کوہسار رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری کو ضلع کوہسار بنانے کے قیام اور کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لیے ہدایات جاری کیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سیاحتی علاقے کے لیے کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی قائم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ ضلع کوہسار کی حد بندی کے لیے بورڈ آف ریونیو سے سفارشات طلب کر لی گئی ہیں، کون کون سے علاقے نئے ضلع میں شامل ہوں گے اس حوالے سے تجاویز پر کام جاری ہے، چیف سیکرٹری اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے سفارشات طلب کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کردار نہیں تھا، عمران خان

یہ بھی پڑھیں:مری میں پانی کی بوتل 500 روپے میں فروخت کی جا رہی تھی، رابی پیرزادہ

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو ارکان اسمبلی سے مشاورت کی ہدایت کر دی ہے، کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعمیر و ترقی، ریسکیو اور ریلیف کی ذمہ دار ہو گی جبکہ نئے ضلع کو مشینری خریدنے کے لیے خصوصی فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔ تجویز کردہ ضلع کوہسار کے علاقے کی حد خیبر پختونخوا تک ہو گی جبکہ راولپنڈی ضلع کی حدود بھی نئے سرے سے طے کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  فیض حمید نے فیض آباد دھرنے کے دوران استعفے کا کہا، زاہد حامد