ٹی ٹی پی ترجمان و دہشتگرد محمد خراسانی افغانستان میں ہلاک

کلعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا ترجمان محمد خراسانی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں مارا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دہشتگرد محمد خراسانی، جو پاکستان میں کیے گئے بہت سے دھماکوں اور دہشتگردی کے واقعات میں ملوث تھا، پیر کے روز ننگرہار میں ہلاک ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹانک میں سیکیورٹی فورسز آپریشن، 4 جوان شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

مزید پڑھیں:  سابق وزیر خارجہ کو بلو رانی کہنے پر مجھ پر کیس بنایا گیا ہے، شیخ رشید احمد

یہ بھی پڑھیں: 2021 میں دہشتگردی واقعات میں 56فیصد اضافہ ہوا

محمد خراسانی کا اصل نام خالد بلتی تھا اور وہ شاہد اللہ شاہد کے بعد کلعدم ٹی ٹی پی کا ترجمان بنا تھا۔ وہ نارتھ وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں دہشتگردی کا مرکز چلاتا تھا۔ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے بعد خراسانی افغانستان بھاگ گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  بشری بی بی کا طبی معائنہ، شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز کو اجازت دی جائے، عمر ایوب

دہشتگرد محمد خراسانی نے حال ہی میں پاکستان کے اندر مختلف کارروائیوں کا اشارہ دیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ پاکستانی عوام اور سکیورٹی فورسز پر کیے گئے بہت سے حملوں میں ملوث تھا۔