خیبر پختونخوا 11 یونیورسٹیز کالجز جعلی

خیبر پختونخوا میں 11 یونیورسٹیز اور کالجز جعلی قرار

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر میں147 یونیورسٹیز اور کالجز وغیرہ کو رجسٹریشن نہ ہونے کی وجہ سے جعلی قرار دیتے ہوئے طلبہ کو مذکورہ اداروں میں داخلوں سے منع کردیا گیا ہے اس حوالے سے طلبہ کی آگاہی کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ایک فہرست جاری کردی ہے اس فہرست میں سب سے زیادہ 96 کالجز اور یونیورسٹیز پنجاب میں جعلی قرار دی گئی ہیں صوبہ سندھ میں 35 اور خیبر پختونخوا میں 11 یونیورسٹیز اور کالجز کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں 2 تعلیمی ادارے اور آزاد جموں کشمیر میں تین یونیورسٹیز اور کالجز وغیرہ کو غیر رجسٹرڈ اور جعلی قرار دیا گیا ہے اس سلسلے میں تمام صوبوں کو اطلاعات فراہم کردی گئی ہیں.

مزید پڑھیں:  فیض حمید نے فیض آباد دھرنے کے دوران استعفے کا کہا، زاہد حامد

تاہم فہرست کے جاری کرنے سے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے خود کو ذمہ داریوں سے بر ی الذمہ کردیا ہے ذرائع کے مطابق طلبہ کو آگاہی دینے کی بجائے کمیشن کی انتظامیہ کو غیر قانونی تعلیمی اداروں کیخلاف ایکشن لینا چاہئے اداروں کی موجودگی کے باوجود نجی تعلیمی ادارے غیر رجسٹرڈ ہونے کے بعد بھی دھڑا دھڑ داخلے دے رہے ہیں. جن کی ڈگریوں کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی ذرائع نے بتایا کہ جب تک ان تمام غیر قانونی کالجز اور جامعات کو بند نہیں کیا جاتا ہے.اس وقت تک طلبہ کے ساتھ دھوکہ دہی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  بین الاقوامی قانونی حیثیت کیلئے طالبان کو وعدے پورے کرنا ہوں گے، میتھیو ملر