وادی تیراہ میں برفباری

وادی تیراہ میں برفباری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،فوجی دستے مدد کو پہنچ گئے

وادی تیراہ میں برفباری کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،شدید برفباری کے باعث مقامی افراد کو شدید مشکلات درپیش ہیں. جس کے بعد پاک فوج اور ایف سی کے دستے علاقے میں لوگوں کی مدد کیلئے پہنچ گئے ہیں. ضلع خیبر کے علاقے تیراہ وادی میں شدید بارشوں اور برفباری طوفان کی وجہ سے علاقے میں بڑی تعداد میں کچے مکانات کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ رابطہ سڑکیں بند ہونے سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:  زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بلاک کرنے کا حکم

یہ بھی پڑھیں:مری اور گردونواح میں دھوپ نکل آئی، معمولات زندگی بحال

متاثرہ افراد کی مدد کے لئے پاک فوج اور ایف سی کے جوانوں نے ریسکیو آپریشن شروع کررکھا ہے راستوں سے برف ہٹا کر ٹریفک کی آمدورفت بحال کی جارہی ہے۔ تیراہ وادی میں حالیہ برف باری سے 20 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے برف میں پھنسے افراد کو دشوار گزار راستوں سے نکالا اور 150 سے زائد خاندانوں کو ریسکیو کیا اور ان کو کھانے پینے کی اشیاء بھی فراہم کیں۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ میں ٹریفک حادثہ ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق