بدھائی کھاد کی بوریاں برآمد

بدھائی میں چھاپہ’ہزاروں کلو کھاد کی غیر قانونی بوریاں برآمد

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے علاقے بدھائی میں کارروائی کرتے ہوئے گوداموں سے ہزاروں کی تعداد میں کھاد کی غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی بوریاں برآمد کرلی ہیں ۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ زراعت کے افسران کے ہمراہ بدھائی کے علاقے میں چار گوداموں پر چھاپہ مارا گیا۔ گوداموں میں غیر قانونی طور پر 63000 ( ڈی اے پی) کھاد اور 1300 ( یوریا) کھاد کی بوریوں کو ذخیرہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کے احکامات نظر انداز، ٹانک میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری

موقع پر موجود کھاد کی بوریوں کو سرکاری تحویل میں لیتے ہوئے غیر قانونی فرٹیلائزز کاروبار کے سرغنہ کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مارکیٹ میں کھاد کا مصنوعی بحران پیدا کرنے اور قیمتیں بڑھانے کیلئے گوداموں میں غیر قانونی طور پر کھاد کو ذخیرہ کیا گیا تھا۔ پولیس گروہ کے سرغنہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے اور جلد ہی اس کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، شیخ آباد ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال سے نومولود بچی اغواء