چکن مکس ویجیٹیبل سوپ

چکن مکس ویجیٹیبل سوپ

اجزا

  1. چکن (بون لیس)1 کپ
  2. یخنی 5 کپ
  3. کیچپ 1/2 کپ
  4. نمک حسب ذائقہ
  5. سیاہ مرچ پاﺅڈر 1/2 چائے کا چمچہ
  6. بند گوبھی(چوپ کی ہوئی)1/2 کپ
  7. شملہ مرچ(چوپ کی ہوئی)1 عدد
  8. ہری پیاز(چوپ کی ہوئی)1/2 کپ
  9. گاجر(چوپ کرلیں)1 عدد
  10. ادرک(سلائس کرلیں)1 چائے کا چمچہ
  11. ہری مرچیں(چوپ کرلیں)2 عدد
  12. مٹر
  13. انڈا1 عدد
  14. سرکہ 1 کھانے کا چمچہ
  15. کارن فلور 3 کھانے کے چمچے

ترکیب

  • سب سے پہلےچکن کو دھو کر اس میں پانی ملا دیں اور نمک ڈال کر یخنی تیار کر لیں
  • یخنی کو چھان کر الگ کر لیں اور گوشت کے ریشے بنا لیں
  • چکن کی یخنی میں ،نمک، سیاہ مرچ ، پاﺅڈر، بندگوبھی، شملہ مرچ، ہری پیاز، گاجر، مٹر،ادرک اور ہری مرچیں ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیں
  • کارن فلور تھوڑے پانی میں گھول کر ڈالیں اورچمچہ ہلاتے جائیں
  • سرکہ اور کیچپ شامل کریں
  • سب سے آخرمیں انڈا پھینٹ کر ڈالیں اور تیزی سے چمچہ چلاتی رہیں
  • چکن ویجیٹیبل سوپ گرم گرم پیش کریں۔