پری زاد ڈرامہ کی آخری قسط

ڈرامہ سیریل ‘پری زاد’ کی آخری قسط سینما پر نشرکرنے کا اعلان

پاکستانی سینما انڈسٹری میں نیا ٹرینڈ چل پڑا اور اب ‘سنگ ماہ’ کے بعد مقبول ڈرامے ‘پری زاد’ کی آخری قسط کو بھی سینمائوں میں دکھانے کا اعلان کردیا گیا۔’سنگ ماہ’ کو تین دن قبل ہی 7 اور 8 جنوری کو پیش کیا گیا تھا اور اس کی پہلی قسط کو بڑے پردے پر پیش کیا گیا تھا۔اس سے قبل 2020 کے آغاز میں مقبول ترین ڈرامے ‘میرے پاس تم ہو’ اور ‘عہد وفا’ کی آخری قسطوں کو سینمائوں میں پیش کیا گیا تھا اور اب ہم ٹی وی نے مشہور ڈرامے ‘پری زاد’ کی آخری قسط بھی بڑے پردے پر دکھانے کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں:  چین کے 20 ہزار سینیما گھروں میں 12ویں فیل ریلیز کرنے کا فیصلہ

پاکستان میں گزشتہ دو سال سے ڈراموں کو سینمائوں میں دکھانے کا رجحان چل پڑا ہے اور گزشتہ دو سال کے دوران ‘میرے پاس ہو، عہد وفا اور سنگ ماہ’ جیسے ڈرامے سینمائوں میں دکھائے جا چکے ہیں۔ہم ٹی وی نے ‘پری زاد’ کا پوسٹر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ 2021 کے مقبول ترین ڈرامے کی آخری قسط کو 22 جنوری کو بڑے پردے پر پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  مہوش کی بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات

نجی ٹی وی کے مطابق سینمائوں میں آخری قسط کو ٹی وی سے قبل نشر کیا جائے گا۔’پری زاد’ کو 22 جنوری کو ملک بھر کے سینمائوں میں ریلیز کیا جائے گا اور ممکنہ طور پر ڈرامے کی آخری قسط کو چند دن تک بڑے پردے پر دکھایا جائے گا۔ایک طرف جہاں پاکستانی سینمائوں میں ڈرامے دکھانے کا رواج چل پڑا ہے، وہیں بڑے پردے پر گزشتہ دو سال سے انتہائی کم پاکستانی فلمیں ریلیز کی گئی ہیں۔