مری کا موسم صاف

مری اور گردونواح میں دھوپ نکل آئی، معمولات زندگی بحال

مری اور گردونواح میں موسم صاف ہوگیا اوردھوپ نکلی ہوئی ہے،۔مری کے نواحی علاقوں اور دیہات کو جانے والی سڑکوں سے برف ہٹانے اور راستے کھولنے کا کام جاری ہے تاہم شہری علاقوں میں رات گئے بجلی بحال کردی گئی ہے جبکہ دیہی علاقے بجلی سے محروم رہے ،مری اور گردونواح میں پائپ لائنوں میں پانی منجمد ہونے سے 6 دن سے پانی کی فراہمی معطل ہوگئی، انٹرنیٹ سروس جزوی بحال ہوچکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سیاحوں کی واپسی کے بعد ہوٹل خالی ہیں ، مال روڈ اور دیگر سڑکوں پر آمدروفت میں نمایاں کمی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے، غفلت یا کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہو گی۔

مزید پڑھیں:  ملکی معاشی استحکام کیلئے سب کو ایک ہونا ہوگا، شہباز شریف