وزیراعظم کی نااہلی کی درخواست خارج

اسلام آباد ہائی کورٹ: وزیر اعظم کی نااہلی کی درخواست خارج

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر داخلہ شیخ رشید کی نااہلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست گزار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں سیاسی تقریرنہ کریں، قانونی حوالہ دیں۔ دوران سماعت درخواست گزار فدا اللہ کا کہنا تھا کہ میری درخواست ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دیا جائے، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے 16 ایم این اے بکے ہیں، ۔شیخ رشید نے کہا کہ انہیں پتہ ہے وہ کون لوگ ہیں۔ شیخ رشید نے کہا اگر نام لے لیا تو ان کی حکومت ختم ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کو پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم عمران خان کی بیجنگ اولمپکس 2022 میں شرکت کا امکان

چیف جسٹس اطہرمن اللہ کے استفسار پر درخواست گزار نے بتایا کہ وہ لکی مروت سے تعلق رکھتے ہیں جہاں سے رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ ن سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس پرچیف جسٹ نے کہا پھرایم این اے سے کہیں وہ درخواست دائر کریں۔ عدالت نے لکی مروت کے رہائشی شہری فدا اللہ کی درخواست سماعت کے بعد خارج کردی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کوبلین ڈالرزکی نئی آئی ایم ایف قسط رواں ماہ ملنےکاامکان