صبور اور علی انصاری کا ولیمہ

اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کا ولیمہ، شوبز ستاروں کی شرکت

شوبز انڈسٹری کی نئی جوڑی صبور علی اور علی انصاری کی گزشتہ روز ولیمے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شوبز ستاروں سمیت ان کے قریبی رشتے داروں نے بھی شرکت کی۔

اداکارہ صبور علی نے اپنے ولیمے پر فیشن ڈیزائنر کمار روکنی کا مغربی طرز کا لباس زیب تن کیا جبکہ دولہے علی انصاری نے کالے سُوٹ کا انتخاب کیا۔

مزید پڑھیں:  دبئی کی شہزادی نے طلاق پرفیوم لانچ کر دیا

نوبیاہتا جوڑے نے اپنے ولیمہ کی تقریب میں خوبصورت کیک بھی کاٹا۔

اس تقریب کے دوران ایک بہت ہی دلچسپ کھیل بھی کھیلا گیا ۔ اسکےعلاوہ جوڑی کو اپنے قریبی دوستوں کے ہمراہ تصاویر میں بھی دیکھا گیا ہے۔

صبور علی کی بہن سجل علی نے بہن کے ولیمے کے لیے روایتی قمیص شلوار کا انتخاب کیا جس میں وہ انتہائی دلکش دکھائی دیں۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ سعدیہ امام کا اپنی شادی پر کسی اور کا جوڑا پہننے کا انکشاف

واضح رہے علی انصاری اور صبور علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز 3 جنوری سے ہوا تھا اور دونوں کے مایوں کی تقریبات 5 جب کہ مہندی کی تقریبات 6 جنوری کو ہوئی تھیں۔

دونوں نے 7 جنوری کی سہ پہر کو نکاح کیا جب کہ 8 جنوری کو صبور علی کی رخصتی ہوئی اور 10 جنوری کو انہوں نے ولیمے کی تقریب منعقد کی۔