نئے سیاحتی مقامات

حکومت کا ملک میں 10 سے 15 نئے سیاحتی مقامات تلاش کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سیاحت کی صنعت کو بحال کرنے اور مواصلات کے جدید ذرائع سے عالمی سطح پر ملک کا مثبت عکس پیش کرنے کے لیے نئے سیاحتی مقامات کی تلاش کا منصوبہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے منگل کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاحوں کے لیے مواقع پیدا کرنے کے لیے ملک میں تقریباً 10 سے 15 نئے سیاحتی مقامات کی تلاش کی اشد ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  چینی کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف وزیراعظم کا کریک ڈاون کا حکم

یہ بھی پڑھیں: جڑواں شہر بند کیے، پختونخوا پردھیان نہیں گیا، شیخ رشید

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ: وزیراعظم کی نااہلی کی درخواست خارج

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مری میں کئی دہائیوں کے بعد ریکارڈ توڑ برف باری ہوئی جس نے انتہائی مشکل صورتحال پیدا کر دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں مناسب انتظام کو یقینی بنائیں گے۔ شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ مری کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور آج شام تک تمام راستے کھول دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  ملٹری کورٹس کیس، معاملہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو ارسال