پاکستان اسپین کے ساتھ شراکت داری

پاکستان اسپین کے ساتھ بامعنی شراکت داری کا خواہاں ہے: وزیر خارجہ

وفاقی وزیر برائے خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اسپین سمیت یورپی یونین کے تمام رکن ممالک کے ساتھ بامعنی شراکت داری کا خواہاں ہے۔

میڈرڈ میں پاکستان ہاؤس میں تھنک ٹینکس کے اعزاز میں دی گئی ضیافت کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اسپین کو دو طرفہ تعلقات میں ایک انتہائی اہم ملک سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  کوئٹہ، شیخ الحدیث مولوی محمد عمر جان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

یہ بھی پڑھیں: افغانستان دیوالیہ ہوا تو نقصان سب کو ہو گا ، شاہ محمود قریشی

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کا ڈی جی آئی ایس آئی کے ہمراہ کابل کا ہنگامی دورہ

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت دنیا کی توجہ پاکستان کی 20 کروڑ آبادی کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ اور ملک میں سرمایہ کاری اور تجارت کے مواقع کی طرف مبذول کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان اور خطے میں امن کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن سے علاقائی روابط کو فروغ ملے گا جو پاکستان کے اقتصادی اہداف کے حصول میں مددگار ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ملک میں مزید بارش کا امکان ،طغیانی اورلینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ