اسلام آباد پولیس کی وردی میں ڈاکو

اسلام آباد: پولیس کی وردی میں ڈاکو شہریوں کو لوٹ کر فرار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈاکوؤں نے پولیس کی وردی میں 2 ڈکیتیاں کیں اور شہریوں کو قیمتی اشیاء اور غیر ملکی کرنسی سے محروم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ کوہسار کے علاقے میں وفاقی پولیس کی وردی میں 2 ڈکیتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ملزمان نے دونوں گاڑیوں کو تلاشی کے لیے روکا اور اپنا تعارف بطور پولیس اہلکار کروایا۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ای سی ایل سے خارج

یہ بھی پڑھیں: 20 کروڑ روپے کی ڈکیتی کا مرکزی ملزم گرفتار

یہ بھی پڑھیں: سرچ آپریشن کے بہانے 80 تولے زیورات، 40 لاکھ روپے کی ڈکیتی

بلیو ایریا میں 2 لوگ وفاقی پولیس کی وردی میں ایک شہری سے 500 ڈالر لے کر فرار ہوگئے جبکہ سعودی پاک ٹاور کے قریب 3 مبینہ اہلکار ایک فیملی سے 2400 ڈالر لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ایف آئی آر درج کرانے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ ملزمان پولیس کی وردی پہنے ہوئے تھے اور ان کے پاس وائرلیس بھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ملزمان کا کہنا تھا کہ وہ افغان باشندوں کی تلاش میں ہیں جو منشیات بیچ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت کا معذور افراد کو ماہانہ وظائف دینے کا اعلان