بائنانس کی 18 ارب کے گھوٹالے

بائنانس کی 18 ارب روپے کے گھوٹالے میں ایف آئی اے کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی

بین الاقوامی کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس نے فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو 18 ارب روپے کے گھوٹالے کی تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے سربراہ عمران ریاض نے منگل کے روز جاری اپنے بیان میں خبر کی تصدیق کی اور کہا کہ بین الاقوامی کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس نے ایف آئی اے سے پہلے فون کال کے ذریعے رابطہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرپٹو کرنسی کی آڑ میں پاکستانی عوام کے ساتھ اربوں روپے کا فراڈ: ایف آئی اے

مزید پڑھیں:  خضدار، تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق، 21 زخمی

یہ بھی پڑھیں: محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا نے کرپٹو کرنسی اور مائننگ کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دے دی

عمران ریاض کا کہنا تھا کہ فون کال کے بعد بائنانس نے باضابطہ ای میل بھیج کر ایف آئی اے سے متعلقہ تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ کریپٹو کرنسی ایکسچینج نے تحقیقات میں تعاون کے لیے اپنے دو اہلکاروں کو مقرر کیا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ دونوں اہلکار امریکی محکمہ خزانہ کے سابق ملازم ہیں اور مالی جرائم کی تحقیقات کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں:  سعودی سرمایہ کاری ،منصوبوں کی نگرانی خود کروں گا:وزیراعظم

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایف آئی اے نے کرپٹو کرنسی سے متعلق 18 ارب روپے کے آن لائن فراڈ کا سراغ لگایا تھا اور سب سے بڑے ورچوئل کرنسی ایکسچینج بائنانس کے مقامی نمائندے کو 10 جنوری کو ذاتی طور پر پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کیا تھا۔