مری میں سیاحوں پر پابندی عائد

مری میں سیاحوں کے داخلے پر مزید 6 روز کے لیے پابندی عائد

حکومت نے مری میں سیاحوں کے داخلے پر عائد پابندی میں چھ روز کی توسیع کر دی ہے جس کے بعد 17 جنوری تک مری میں داخلے پر پابندی عائد ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مری میں شدید برف باری کے بعد سے سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ تاہم مقامی افراد اور امدادی سامان لے جانے والی گاڑیوں کو جانے کی اجازت ہے۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا قرعہ صاحبزادہ حامد رضا کے نام نکل آیا

یہ بھی پڑھیں: زیادہ کرایہ وصول کرنے پر مری میں 3 ہوٹل سیل کر دیے گئے

یہ بھی پڑھیں: مری کا نیا نام ضلع کوہسار رکھنے کی تجویز

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز اتھارٹی (این ایچ ایم پی) نے منگل کے روز جاری اپنے بیان میں کہا کہ مری میں داخلے پر پابندی میں توسیع محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر کی گئی ہے۔ این ایچ ایم پی نے مری کا سفر کرنے والے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تازہ ترین اپ ڈیٹس جاننے کے لیے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر کال کریں۔ واضح رہے کہ مری میں شدید برف باری کے بعد کئی گھنٹوں تک ٹریفک میں پھنسے رہنے والی گاڑیوں میں بچوں اور خواتین سمیت 23 لوگ جاں بحق ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، بچے متاثر