پشاور مکان کی چھت

پشاور: مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق

رات کے آخری پہر میں ارباب روڈ انقلاب کالونی تہکال کے قریب کچے مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر 5 افراد جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:صوبہ بھر میں آج وقفے وقفے سے بوندا باندی جاری رہے گی

ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے چھت کے ملبے تلے 7 افراد دب گئے تھے، ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال کر خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا. جہاں پر ڈاکٹروں نے 5 افراد کو جاں بحق قرار دے دیا جبکہ 2 افراد زخمی ہیں، جاں بحق افراد میں ماں اور بیٹیاں بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  سیاحت پہلی ترجیح، ایکو ٹوارزم کے فروغ کیلئَے پلان تیار کیا جائے، علی امین گنڈاپور
مزید پڑھیں:  پشاور، بشام واقعہ کے بعد این سی پی گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 کی 4 ایمبولینسز اور ڈیزاسٹر ویکل نے حصہ لیا۔