بلدیات سیکرٹریٹ میں پانی ناپید

” چراغ تلے اندھیرا،“ بلدیات سیکرٹریٹ میں پانی ناپید ہو گیا

خیبر پختونخوا میں صاف پانی کی فراہمی اور صفائی کے ذمہ دار محکمہ بلدیات کے سیکرٹریٹ میں پانی ناپید ہو گیا جبکہ واش رومز کی حالت انتہائی ابتر ہو گئی جس کے باعث ملازمین کو محکمہ آبپاشی اور مواصلات سیکرٹریٹ کا رخ کرنا پڑگیا، گزشتہ روز محکمہ بلدیات سیکرٹریٹ میں پانی ناپید ہو گیا، پانی کی ٹینکی کافی عرصہ سے زنگ آلود ہے اور اس کی صفائی کا بھی کوئی انتظام نہیں، گزشتہ روز گندی ٹینکی میں بھی پانی ختم ہوگیا

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم مسلح افراد موٹر سائیکل لے اڑے، مزاحمت پر نوجوان زخمی

جس کے باعث واش رومز گندگی اور غلاظت سے بھر گئے اور قابل استعمال نہ رہے جس کی وجہ سے ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا اور انہیں مجبوراً محکمہ مواصلات اور آبپاشی کے واش رومز استعمال کرنا پڑے، قابل ذکر امر یہ ہے کہ صوبہ بھر میں صاف پانی کی فراہمی اور صفائی کا انتظام محکمہ بلدیات کے پاس ہے تاہم محکمہ بلدیات کے ملازمین کو پینے کا صاف پانی بھی میسر نہ رہا اور وہ دن بھر پینے کا پانی دیگر دفاتر سے بوتلوں میں بھر بھر کر لاتے رہے۔

مزید پڑھیں:  عثمان ڈار کو مشروط طور پر عمرے پر جانے کی اجازت