مضر صحت گڑ

پشاور: فوڈ اتھارٹی کی کاروائی، مضر صحت گڑ برآمد

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے پشاور میں کارروائی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور کے علاقے پچگی روڈ پر خفیہ اطلاع پر گھر کے اندر جعلی گڑ تیار کرنے والے یونٹ پرچھاپہ مارتے ہوئے بڑی مقدار میں ملاوٹ شدہ مضر صحت گڑ برآمد کرلیا ۔ کارروائی کے نتیجے میں 1400 کلو چینی، مضر رنگ اور خراب گڑ ضبط کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ :خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نو منتخب ارکان سے حلف لینے کا حکم
مزید پڑھیں:  پشاور، صوبہ بھر میں بجلی چوری اور اوور بلنگ کیخلاف آپریشن اور چھاپوں کا سلسلہ تیز

ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یونٹ میں گنے کے بجائے چینی، خراب گڑ اور مضر صحت رنگوں کی مدد سے گڑ تیار کیا جارہا تھا۔