بنوں میں خسرہ وباء سے بچے

بنوں کے علاقے خوجڑی میں خسرہ وباء سے 3 بچے جاں بحق

بنوں کے علاقہ خو جڑی میں خسر ے کی وباء پھوٹ پڑی ،3 بچے جاں بحق ہوگئے، درجنوں بچے مرض میں مبتلا ہونے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بنوں کے دور افتادہ علاقہ شمع خیل خوجڑی میں خسرے کی وباء سے 20 سے زائد بچے متاثر ہوگئے ، محکمہ صحت حکام لمبی تان کر سو گئے۔ علاقہ خوجڑی کی سماجی شخصیت سابق ڈسٹرکٹ کونسلر ملک شیروز خان کے مطابق گزشتہ روز خوجڑی میں والدین کا اکلوتا بیٹا اسد خان سمیت تین بچے خسرہ سے جان کی بازی ہار گئے، علاقہ خوجڑی میں خسرے کی وباء کے باعث مختلف علاقوں میں درجنوں بچے متاثر ہوئے۔

مزید پڑھیں:  مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں آج سے موسلادھار بارشوں کا امکان

انہوں نے کہا کہ خسرہ کی تباہ کاریوں کے باوجود بھی محکمہ صحت کے حکام کو خبر نہ ہوئی جوکہ افسوس کا مقام ہے لہذا صوبائی حکومت ضلعی انتظامیہ واقعے کا فوری نوٹس لیکر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے بصورت دیگر قوم کیساتھ سڑکوں پر نکلیں گے اس سلسلے میں ای پی آئی کوارڈی نیٹر ڈاکٹر اشرف یونس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ شمع خیل خوجڑی میں جاں بحق اور متاثرہ بچوں کے والدین اپنے بچوں کی ویکسی نیشن سے انکاری تھے جس کے سبب یہ واقعہ رونما ہوا۔

مزید پڑھیں:  نوشکی دہشتگرد حملے میں ملوث4ملزمان گرفتار کرلئے گئے