پختونخوا کے سیاحتی مقامات سرمایہ کاری

چار بڑے گروپ پختونخوا کے سیاحتی مقامات میں سرمایہ کاری پرتیار

سیکرٹری محکمہ سیاحت، ثقافت، کھیل، آثارقدیمہ، میوزیم و امور نوجوانان خیبر پختو نخوا عامر سلطان ترین نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کیلئے خیبرپختونخوا میں سیاحت کے شعبے میں مواقع موجود ہیں۔دبئی سیاحتی کانفرنس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بین الاقوامی اور دبئی میں موجود سرمایہ کاروں کو پراجیکٹس پیش کئے ہیں اوربہت ہی کامیاب کانفرنس رہی۔ خیبر پختو نخوا میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول دوستانہ ہے۔ چار مختلف پراجیکٹس پر مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ سات سے آٹھ مختلف سرمایہ کاروں نے بھی اپنی دلچسپی پیش کی ہے جیسے ہم مزید 16 جنوری کو خیبرپختونخوا سرمایہ کاری کانفرنس میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرینگے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے دبئی ایکسپو میں منعقدہ سیاحتی ہفتے کے پہلے روز ٹورازم سرمایہ کانفرنس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی کیخلاف جنگ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت لڑینگے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کیپٹن (ر) کامران احمد آفریدی،ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان رضوان طارق، سی ای او خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ حسان دائود بٹ،پاکستان بزنس کونسل کے صدر سید قیصرانیس، پختونخوا بزنس اینڈ ویلفیئر کے صدر زبیر خان، پراجیکٹ ڈائریکٹر ورلڈ بینک پراجیکٹ کائیٹ توصیف خالد، ڈائریکٹر آرکیالوجی خیبرپختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد، الماسا گروپ، سمارا گروپ آف کمپنیز، جنت اینڈ آر جے گروپ آف دبئی، مزایا گروپ سمیت مختلف سرمایہ کاری فرمز شریک تھیں۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

سیکرٹری محکمہ سیاحت عامر سلطان لطیف نے کانفرنس میں موجود شرکاء کو صوبہ خیبرپختونخوا میں سیاحت، ثقافت، آثارقدیمہ اور انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ کانفرنس میں سمارا گروپ نے انٹیگریٹڈ ٹورازم زون منکیال سوات، الماسا گروپ نے انٹیگریٹڈ ٹورازم زون ٹھنڈیانی ایبٹ آباد، جنت گروپ نے ہنڈ صوابی میں واٹر تھیم پارک، مزایا گروپ(ای جی آئی)نے انٹیگریٹڈ ٹورازم زون گنول وادی مانسہرہ میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے مفاہمتی دستاویزات پر دستخط کئے۔ ان کی باقاعدہ مفاہمتی یاداشت پر دستخط 16 جنوری کو خیبرپختونخوا سرمایہ کاری کانفرنس میں کئے جائیںگے ۔