مری میں داخلے پر پابندی 17 جنوری

مری میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی میں 17 جنوری تک توسیع

مری میں گزشتہ ہفتے شدید برفباری کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 20 سے زیادہ سیاحوںکی ہلاکت کے بعد علاقے میں غیرمقامی افراد کے داخلے پر عائد پابندی میں 17 جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز اتھارٹی کے مطابق اب 17 جنوری تک مری میں غیرمقامی افراد اور سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد رہے گی۔ حکام کے مطابق اس پابندی کا اطلاق محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر کیا گیا ہے۔مقامی انتظامیہ کے مطابق مری سے سیاحوں کا بڑی تعداد میں انخلا ہو چکا ہے اور گاڑیوں میں پھنسے ہوئے افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا تھا لیکن ایسے افراد جن کی گاڑیاں اب تک برف میں دبی ہوئی ہیں اس بات پر مصر ہیں کہ وہ اپنی گاڑیاں لے کر ہی گھروں کو واپس جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کے تمام ٹَیسٹ کلیئر، رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال