کرکٹر یاسر شاہ زیادتی کیس

مبینہ زیادتی کیس، کرکٹر یاسر شاہ بے گناہ قرار

اسلام آباد کے تھانہ شالیمار نے یاسر شاہ کا نام ایف آئی آر سے خارج کر دیا۔قومی کرکٹر یاسر شاہ مبینہ زیادتی کیس میں بے گناہ قرار دے دیا۔ متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ یاسر شاہ کا نام غلط بیانی کے باعث ایف آئی آر میں شامل ہوا۔ پولیس کے مطابق یاسر شاہ کا مبینہ زیادتی کیس سے کوئی تعلق نہیں،مدعیہ نے بھی یاسر شاہ کانام کیس سے نکالنے کا کہا ہے۔ پولیس کی جانب سے ایف آئی آر کی ضمنی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید نے 7سال بعد اپنی غلطی پر معافی مانگ لی

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 14 سالہ لڑکی کے ماموں کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس میں کرکٹر یاسر شاہ کے دوست کی جانب سے جنسی زیادتی اور کرکٹر پر لڑکی کو دھمکانے کا الزام لگایا گیا تھا۔ پولیس کا کیس سے متعلق کہنا تھا کہ لڑکی کے موبائل کا فارنزک بھی کیا جائے گا، جس میں یاسر شاہ کی آڈیو ریکارڈنگ کو چیک کیا جانا مطلوب ہے۔

مزید پڑھیں:  رولنٹ اولٹمنز قومی ہاکی ٹیم کے کوچ مقرر، 22 اپریل سے کیمپ جوائن کرینگے