مہوش حیات کی مونچھیں تصویر شیئر

افواہوں کا بازار بند ہونا چاہیے ،مہوش حیات

معروف فلم اسٹار مہوش حیات نے ساتھی اداکار ہمایوں سعید کی دی کراؤن میں کاسٹ کیے جانے اور ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے مداحوں کی کنفیوژن دور کردی۔ مہوش حیات نے انسٹاگرام پر مونچھیں لگا کر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں پہچاننا تقریباً ناممکن ہے۔

اداکارہ نے دوست اور ساتھی اداکار ہمایوں سعید کی اس بڑی کامیابی پر انہیں مبارکباد دینے کے لیے مزاحیہ انداز اپنایا۔مہوش حیات نے کیپشن میں لکھا کہ بھائی آپ سب لوگوں کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے، مجھے کنفیوژن دور کرنے دیں، یہ دراصل میں ہوں جو نیٹ فلکس کی ‘دی کراؤن’ میں ڈاکٹر حسنات کا کردار نبھاؤں گی، اب افواہوں کے بازار کو ٹھنڈا ہوجانا چاہیے۔مہوش حیات نے ہمایوں سعید کے حوالے سے کہا کہ انہیں ان کے اس ڈرامے میں کاسٹ ہونے پر بہت خوشی ہے، ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں۔خیال رہے کہ اداکار ہمایوں سعید دی کرائون’ کے پانچویں سیزن میں برطانوی شہزادی کے مقابل ایک پاکستانی سرجن کا کردار ادا کریں گے۔