اشنا شاہ کی شاہد آفریدی ملاقات

‘لالا نے دل جیت لیا’، اشنا شاہ کی شاہد آفریدی سے جہاز میں ملاقات

معروف اداکارہ اشنا شاہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے اسٹار انتہائی عاجزانہ اور پیار بھرے لہجے کے مالک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے کرکٹ سٹار شاہد آفریدی کے ساتھ جہاز میں سفر کے دوران ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کا ولیمہ، شوبز ستاروں کی شرکت

یہ بھی پڑھیں: افواہوں کا بازار بند ہونا چاہیے ،مہوش حیات

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں اپنے مداحوں کے ساتھ شاہد آفریدی سے ملنے کے واقعے کی کہانی بتائی۔ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی بھائی جو اتنے بڑے اسٹار ہیں اس کے باوجود بہت عاجزی اور پیار کے ساتھ ہر کسی سے ملتے ہیں۔

اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ سابق پاکستانی آل راؤنڈر نے انہیں حوصلہ افزائی اور دعاؤں سے نوازا، اور ہر شخص کے ساتھ بہت پیار سے ملے جو ان کے پاس آیا، خاص طور پر بچوں کے ساتھ۔ انہوں نے کہا کہ لالا نے دل جیت لیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

پاکستانی اداکارہ اپنے بیان میں فلائٹ کے بارے میں کچھ بتانے سے باز رہیں، تاہم انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں یہ انکشاف کیا کہ وہ لاہور جا رہی تھیں جہاں وہ ایک فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ آنے والی فلم میں لیگ اسپنر کا کردار ادا کریں گی۔