چائے کی قیمتوں میں اضافہ

چائے کی قیمتوں میں 50 روپے سے 150 روپے تک اضافہ

پورے ملک میں تمام اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مختلف برانڈ کی چائے کی قیمتوں میں بھی 50 روپے سے 150 روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چائے کے نرخوں میں اضافے کے بعد 475 گرام چائے کے پیکٹ کی قیمت 600 روپے سے بڑھ کر 650 روپے جبکہ 950 گرام کے چائے کے پیکٹ کی قیمت 1100 روپے سے بڑھ کر 1250 روپے ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات، پرائمری سکول کے تین کمرے زمین بوس، بچوں کی تعلیم متاثر

یہ بھی پڑھیں: چینی کی قیمتوں میں ناجائز اضافے پر 61 دکاندار گرفتار

یہ بھی پڑھیں: برائلر مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

اسی طرح 190 گرام پتی کا پیکٹ 270 اور 90 گرام کا پیکٹ 140 روپے کا ہوگیا ہے۔ پشاور میں کھلی چائے کی قیمت ایک ہزار 40 روپے فی کلو گرام تک پہنچ چکی ہے۔ واضح رہے کہ چائے کی قیمتوں میں گزشتہ دو مہینے کے دوران چار سو روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد غیر معیاری ملاوٹ شدہ چائے کی فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  صدہ، فلائنگ کوچ اور کار پر فائرنگ کرنے والے دہشتگرد گرفتار