نوید اقبال وائرل ویڈیو نقلی

اے ایس آئی نوید کی فیملی سے منسوب وائرل ویڈیو میں موجود لوگ زندہ نکلے

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک فیملی روڈ ٹرپ والی وڈیو، جسے سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی نوید اقبال اور ان کی فیملی کے ساتھ منسوب کیا جا رہا ہے، نقلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مری میں جاں بحق ہونے والے 23 لوگوں میں اے ایس آئی نوید اقبال اور ان کی فیملی بھی شامل تھیں۔ اس سانحے کے بعد لوگوں نے سوشل میڈیا پر بہت سی وڈیوز ڈالی اور افسوس کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  جمشید دستی اورمحمد اقبال کی قومی اسمبلی رکنیت معطل

یہ بھی پڑھیں: مری: گاڑی میں پھنسے پولیس آفیسر بیوی بچوں سمیت سردی سے جاں بحق

یہ بھی پڑھیں: مری: گاڑیوں میں پھنسے 19 سیاح سردی سے جاں بحق

انہی چند وڈیوز میں سے ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک فیملی گھومنے کے لیے جا رہی ہے اور اس وڈیو میں والد اپنے بچوں سے مری کی سیر و تفریح کے بارے میں پوچھ رہے ہیں۔ وڈیو شئیر کرنے والوں کا کہنا تھا کہ یہ اے ایس آئی نوید اقبال اور ان کی فیملی ہے جو مری سیاحت کے لیے جا رہے تھے۔ اے ایس آئی نوید اقبال اور ان کی فیملی کے ساتھ منسوب کی جانے والی وڈیو میں موجود شخص کا نام وقار ہے جو اپنے بچوں سمیت مری گھومنے کے لیے گئے تھے اور حفاظت کے ساتھ اپنے گھر اسلام آباد لوٹ آئے ہیں۔ ایک انٹرویو میں وقار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ وڈیو ان کی ہے جو انہوں نے مری سے واپس آتے وقت بنائی تھی۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کاپاکستان کی مشروط مددکا اعلان،اصلاحات پر زور