پاکستانی پاسپورٹ چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ

پاکستانی پاسپورٹ دنیا میں چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ

عالمی شہریت اور رہائش پر نظر رکھنے والی مشاورتی فرم ہنلے” اینڈ پارٹنرز” Henley & Partners نے 2022 کے لئے دنیا کے بہترین پاسپورٹس کے بارے میں اپنی سہ ماہی رپورٹ جاری کی ہے۔رپورٹ میں چابان اور سنگاپور کے پاسپورٹس کو تمام ممالک کی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن پر رکھا گیا ہے جہاں کے پاسپورٹ ہولڈرز دنیا کے 192 ممالک میں مفت ویزہ یا ویزہ آن اریوال کی سہولت کے حقدار قرار پائے گئے ہیں۔جبکہ بدترین پاسپورٹ رکھنے والے ممالک میں پاکستان کا نام بھی شامل ہے جہاں کے شہریوں کو صرف 31 ممالک ہی ویزہ فری یا ویزہ آن اریوال کی سہولت دیتے ہیں ۔رپورٹ میں جن ممالک کے پاسپورٹ کو چالیس سے بھی کم ممالک ویزہ فری یا ویزہ آن اریوال کی سہولت دیتے ہیں انہیں دنیا کے بدترین پاسپورٹ کے حامل ممالک قرار دیا گیا ہے جس میں پاکستان یمن صومالیہ اور نیپال سے بھی گئے گزرے پاسپورٹ کا حامل قرار دیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی مظالم، کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج دیگر جامعات تک پھیل گیا

یمن کو 33 جبکہ صومالیہ کو 34 اور نیپال کا پاسپورٹ رکھنے والوںکو 37 ممالک ویزہ فری یا ویزہ آن اریوال کی سہولت دیتے ہیں جبکہ شام کے پاسپورٹ پر یہی سہولت دینے والے ممالک کی تعداد 29 ہے جبکہ عراقی پاسپورٹ پر 28 اور افغانستان کے پاسپورٹ پر 26 ممالک کا بغیر ویزہ سفر کیا جاسکتاہے ۔جہاں تک بہترین پاسپورٹس رکھنے والے ممالک کی بات ہے تو جاپان اور سنگاپور کی پہلی پوزیشن کے بعد دوسری پوزیشن اس حوالے سے جرمنی اور جنوبی کوریا کے پاسپورٹس نے حاصل کی ہے جہاں کے شہری 190 ممالک ویزہ فری سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں،تیسرے نمبر پر فن لینڈ،اٹلی ،لکسمبرگ اور اسپین کے پاسپورٹ کو رکھا گیا ہے جن کے پاسپورٹ ہولڈر 189ممالک کا بغیر ویزہ سفر کر سکتے ہیں۔آسٹریا، ڈنمارک ،فرانس ،نیدرلینڈ اور سویڈن کے پاسپورٹ اس درجہ بند ی میں چوتھی پوزیشن کے حامل رہے ہیں جبکہ آئرلینڈ، پرتگال کو پانچویں اور برطانیہ،نیوزی لینڈ،امریکہ ،بیلجیم ،ناروے اور سوئیٹزرلینڈ کے پاسپورٹ رکھنے والے شہری 186ممالک کا ویزہ فری سفر کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں جنگ بندی فوری اور انتہائی ضروری ہے، ملالا یوسف زئی