نجی میڈیکل کالجز زیر تعلیم طلبہ سے نئی فیسیں وصول نہ کریں

نجی میڈیکل کالجز کو پہلے سے زیر تعلیم طلبہ سے سالانہ فیس کی مد میں نئے اضافے کے تحت وصول کئے گئے پیسے واپس کرنے کی درخواست کر دی گئی ہے، ذرائع کے مطابق خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے طلبہ کی فیسوں میں اضافہ کیا ہے جس کی روشنی میں نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں نئے داخل ہونے والے طلبہ کے ساتھ ساتھ پہلے سے زیر تعلیم طلبہ کو بھی اضافی فیس دینے کی ہدایت کی گئی ہے، اس فیصلے پر پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اعتراض کرتے ہوئے نجی میڈیکل کالجز کی انتظامیہ کو ایک مکتوب ارسال کیا گیا ہے

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کرینگے

جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کرنے والے طلبہ سے سالانہ 5 فیصد اضافہ کے ساتھ فیس وصول کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے جس کے تحت خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں بھی پہلے سے زیر تعلیم طلبہ کو اس اضافے سے استثنیٰ دیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود طلبہ سے نئی شرح کے مطابق فیس چارج کی گئی ہے نجی کالجز کی انتظامیہ پر زور دیا گیا ہے کہ پہلے سے زیر تعلیم طلبہ سے نئی شرح کے مطابق فیس وصول نہ کی جائے۔

مزید پڑھیں:  صوبائِی کابینہ اجلاس، قابل طلبا کو مفت تعلیم اور گندم خریداری کی منظوری