سی این جی اسٹیشنز کی بندش

سی این جی اسٹیشنز کی بندش ،عوام کو نئی پریشانیوں نے گھیر لیا

پشاور میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے سی این جی اسٹیشنز بندش کے باعث شہریوں کو دوسری پریشانیوں نے گھیر لیا جس کے بعد باعث عوام رل گئے، شہر بھر کے ٹرانسپورٹرز شہریوں سے من مانے کرائے وصول کرنے لگے جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ شہر میں اضافی کرائے پر شہریوں اور ٹرانسپورٹرز کے مابین تکرار کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں،

مزید پڑھیں:  ججز کا خط: پاکستان بار کونسل کا تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ

پشاور کے باسیوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے، بی آر ٹی روٹ پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ ویگن میں دس روپے فی سٹاپ کرایہ بڑھایا گیا ہے، ٹیکسی والے والے بھی دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہے ہیں تاہم متعلقہ حکام خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں، اسی طرح نواحی علاقوں میں سوزوکی، چنگ چی اور ٹیکسی سروس والے شہروں سے من مانے کرائے وصول کر رہے ہیں جس کے شہری مشکلات سے دوچار ہیں۔

مزید پڑھیں:  داعش کا ماسکو پر حملہ کرنا ناقابل یقین ہے، ترجمان روسی وزارت خارجہ