آئی ایم ایف سری لنکا قرضہ

سری لنکا کا آئی ایم ایف سے قرضہ لینے سے انکار

سری لنکا نے آئی ایم ایف کا پیکیج لینے سے انکار کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے مرکزی بینک کے گورنر کا اجیت نیوارڈ نے کہا کہ کہ آئی ایم ایف کوئی جادو کی چھڑی نہیں، اس کے بجائے ہم چین سے ایک اور قرض لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔سری لنکن مرکزی بینک کے گورنر پر قومی اور بین الاقوامی سطح پر دبائو بڑھ رہا تھا کہ وہ معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے آئی ایم ایف سے بیل آئوٹ پیکج لے لیں

مزید پڑھیں:  بونیر، گاڑی کھائی میں گرنے سے 8افراد جاں بحق

تاہم انہوں نے اس دبا ئوکو رد کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت آئی ایم ایف کے پاس جانے سے بہتر آپشنز موجود ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے چین کے ساتھ قرض کے معاہدے کا حجم نہیں بتایا البتہ یہ کہا کہ برآمدات سے جڑے وسیع معاملات کی فنڈنگ کیلئے بھارت کے ساتھ بھی ایک ارب ڈالر کے قرض کی بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ نئے قرض پر بات چیت حتمی مراحل میں ہے اور جلد نیا معاہدہ ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں:  بجلی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان، سماعت آج ہوگی