پرویز خٹک اپوزیشن خوفزدہ ہے

پی ٹی آئی کی مقبولیت سے اپوزیشن خوفزدہ ہے: پرویز خٹک

وفاقی وزیر برائے دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں عوام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں، اس لیے پارٹی اور اس کی قیادت کے خلاف پروپیگنڈا کر رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں عوام نے اپوزیشن جماعتوں کو مسترد کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کی قصور میں حفاظتی ضمانت منظور

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسپین کے ساتھ بامعنی شراکت داری کا خواہاں ہے: وزیر خارجہ

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا ملک میں 10 سے 15 نئے سیاحتی مقامات تلاش کرنے کا فیصلہ

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں زیادہ جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے گی۔ وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف حکومت ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے ساتھ ساتھ عام آدمی کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں مداخلت:اسلام آباد ہائیکورٹ کا ردعمل دینے کا فیصلہ