گیم آف تھرونز جیسن موموا

گیم آف تھرونز اداکار جیسن موموا اور لیزا بونٹ 16 سال بعد الگ ہو گئے

مشہور سیریز گیم آف تھرونز میں کھال ڈروگو کا کردار ادا کرنے والے امریکی اداکار جیسن موموا اور ان کی اہلیہ لیزا بونٹ 16 سال بعد الگ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جیسن موموا اور لیزا بونٹ نے اپنا مشترکہ بیان جاری کیا اور کہا کہ وہ اب بھی ایک دوسرے کے لیے بے پناہ محبت اور احترام رکھتے ہیں، تاہم انہوں جس نے اپنی علیحدگی کی وجوہات ظاہر نہیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسپائڈر مین نو وے ہوم کی باکس آفس پر دھوم

یہ بھی پڑھیں: ہمایوں سعید نیٹ فلکس میں کاسٹ ہونے والے پہلے پاکستانی اداکار بن گئے

جیسن اور لیزا نے اپنے مشترکہ بیان میں لکھا کہ ہم شادی کے راستے جدا کر رہے ہیں اور ہم اس کا اشتراک اس لیے نہیں کر رہے کہ ہمیں لگتا ہے کہ یہ قابل خبر ہے بلکہ اس لیے کہ جب ہم اپنی زندگیوں کے بارے میں بات کریں تو ہم وقار اور ایمانداری کے ساتھ ایسا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ ہم ایک دوسرے کو آزاد کر رہے ہیں، تاہم ہمارے درمیان محبت ہمیشہ رہے گی۔ واضح رہے کہ جیسن موموا اور لیزا بونٹ نے 2005 میں ڈیٹنگ شروع کی تھی۔ جولائی 2007 میں ان کی پہلی جبکہ 2008 میں ان کی دوسری اولاد پیدا ہوئی تھی۔ انہوں نے 2017 میں شادی کی تھی۔