ائیر ٹریول پالیسی تبدیل ،مختص کردہ کیٹگری بی اور سی ختم

پاکستان نے سفری پابندیوں میں مزید نرمی کرتے ہوئے اومی کرون پھیلائو والے مختلف ممالک کے لیے مختص کردہ کیٹگری بی اور سی ختم کر دی گئی ۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر( این سی او سی) نے ائیر ٹریول پالیسی تبدیل کرتے ہوئے مختلف ممالک کیلئے مختص کیٹگری بی اور سی کو ختم کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ این سی او سی نے کورونا پابندیوں میں نرمی کردی اور بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے ائیر ٹریول پالیسی تبدیل کرتے ہوئے کورونا کا پھیلائو روکنے کے لیے مختلف ممالک کے لیے مختص کردہ کیٹگری بی اور سی ختم کردی ، اب کسی بھی ملک سے ویکسین شدہ غیر ملکی اور پاکستانی اب پاکستان آ سکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق این سی او سی کی ہدایت کے مطابق نئی ٹریول پالیسی پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے،

مزید پڑھیں:  پاک افغان سرحد ی گزرگاہ انگوراڈہ گیٹ پیدل آمدورفت کے لئے کھل گیا

پاکستان آنے والے تمام مسافروں کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ، بورڈنگ سے 48 گھنٹے پہلے منفی پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ دیکھنا لازمی ہوگا، یورپی ممالک سے آنے والے فلائٹس کے مسافروں کا سو فی صد ریپڈ ٹیسٹ کیا جائے گا، سعودی عرب ،عرب امارات اور قطر سے آنے والی کم از کم 50 فی صد فلائٹس کے مسافروں کا ریپڈ ٹیسٹ ہو گا، ریپڈ ٹیسٹ میں کورونا مثبت آنے والے مسافر 10 دن قرنطینہ کریں گے، کورونا مثبت آنے والے مسافروں کا آٹھویں دن پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ویزہ کی مدت ختم ہونے والے غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانی اور ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کو ویکسین سے استثنیٰ حاصل ہوگا

مزید پڑھیں:  پاکستان کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کی حمایت