پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مصلح شخص

اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مصلح شخص گرفتار

اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ایک مصلح شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر کلاشنکوف رکھنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹی ٹیوشن ایونیو میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ایک شخص کو ہتھیار کے ساتھ دیکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ بلڈنگ کے باہر احتجاج میں داخل ہونے والے مصلح شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  بجٹ 25-2024 کیلئَے سفارشات تیار، پینشن اور جامعات کے اخراجات پر فوکس

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: پولیس کی وردی میں ڈاکو شہریوں کو لوٹ کر فرار

یہ بھی پڑھیں: اے ایس آئی نوید کی فیملی سے منسوب وائرل ویڈیو میں موجود لوگ زندہ نکلے

پولیس کا کہنا تھا کہ مصلح شخص کی شناخت جمیعت علمائے اسلام ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے گارڈ کے طور پر کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ریڈ زون میں اصلحہ لانے والے شخص کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر لائسنس یافتہ ہتھیار رکھنا بھی ممنوع ہے۔

مزید پڑھیں:  چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے برطرف، منصب محمد علی رندھاوا کو ملنے کا امکان